28 جنوری 2012 - 20:30

بحرين ميں عوام کے خلاف آل خليفہ حکومت کي وحشيانہ کاروائياں جاري ہيں اور منامہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق آل خليفہ حکومت کے فوجيوں نے سنيچر کي شام شہيدوں کي تدفين ميں شريک لوگوں پر حملہ کرديا۔

ابنا: منامہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق آل خليفہ حکومت کے فوجيوں نے سنيچر کي شام شہيدوں کي تدفين ميں شريک لوگوں پر حملہ کرديا۔

تفصيلات کے مطابق گزشتہ دنوں آل خليفہ حکومت کي سيکورٹي اہلکاروں کے تشدد ميں شہيد ہونے والے چار شہيدوں کي تدفين ميں شريک ہزاروں بحريني شہريوں پر سيکورٹي فورس نے حملہ کرديا-

اس حملے ميں کم سے کم بارہ افراد زخمي ہوگئے جن ميں متعدد کي حالت نازک بتائي گئي ہے -

دوسري طرف بحرين کے چودہ فروري اتحاد نے ايک بيان جاري کرکے آل خليفہ حکومت کي حمايت کرنے پر امريکا اور برطانيہ کي مذمت کي ہے- اتحاد نے اپنے بيان ميں امريکا سے مطالبہ کيا ہے کہ آل خليفہ حکومت کي حمايت سے دستبردار ہوجائے اور اس حکومت کے عہديداروں پر مقدمے ميں روکاوٹيں نہ ڈالے-

بحرين کے چودہ فروري نامي انقلابي اتحاد نے اعلان کيا ہے کہ ہميں يقين ہے کہ بحرين ميں عوام کي وحشيانہ سرکوبي امريکا اور برطانيہ کي اجازت سے جاري ہے اور اگر لندن اور واشنگٹن نے آل خليفہ حکومت کي حمايت جاري رکھي تو بحرين ميں ان کے مفادات خطرے ميں پڑجائيں گے.........

/169